ڈی آئی خان میں سیکورٹی فورسز نے موثر آپریشن میں 9دہشت گردوں کو نشانہ بنایا.آئی ایس پی آر

مانیٹرنگ ڈیسک

آئی ایس پی آر کے مطابق 6 اور 7 اپریل 2025 کی شب سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے عمومی علاقے ٹکوارہ میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک آپریشن کیا، جہاں خوارج کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔

آپریشن کے دوران، سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد نو خوارج، جن میں ایک ہائی ویلیو ٹارگٹ اور خوارج کا رِنگ لیڈر شیرین بھی شامل تھا، جہنم واصل کر دیے گئے۔ ہلاک شدگان سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

خارجی رِنگ لیڈر شیرین قانون نافذ کرنے والے اداروں کو طویل عرصے سے مطلوب تھا۔ وہ متعدد دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث رہا ہے اور بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ کے علاوہ 20 مارچ 2025 کو کیپٹن حسنین اختر شہید کی شہادت کا بھی ذمہ دار تھا۔

آج کے آپریشن کے ذریعے اس سنگین جرم کا بدلہ لے لیا گیا ہے اور اصل مجرم اپنے انجام کو پہنچ گئے .

اپنا تبصرہ لکھیں