مانیٹرنگ ڈیسک
سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان بارڈر سے خوارجیوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنادی، سیکیورٹی فورسز نے 8 خوارج ہلاک کردیئے۔
پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی فورسزسے فائرنگ کے تبادلے میں 8خوارج ہلاک ، 4 زخمی ہوگئے، آئی ایس پی آر کے مطابق آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان حسن خیل افغان سرحد سے خارجیوں نے دراندازی کی کوشش کی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان افغان عبوری حکومت سےمؤثربارڈرمینجمنٹ کا مطالبہ کرتا رہا ہے،افغان عبوری حکومت بارڈر پر اپنی طرف کی ذمہ داریاں پوری کرے۔