غیرملکی تارکین واپسی ،5 دنوں میں ایک ہزار 35 افغان شہری واپس

مانیٹرنگ ڈیسک

پاکستان سے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی ملک بدری کاسلسلہ جاری ہے .
کر دیا گیا۔ گزشتہ روز طورخم سرحد کے راستے افغان سٹیرن کارڈ کے حامل 876 مہاجرین کو وطن واپس بھجوایا گیا۔ گزشتہ روز 1 ہزار 495 غیرقانونی رہائش پذیر غیرملکیوں کو طورخم کے راستے بھجوایا گیا۔ محکمہ داخلہ کی رپورٹ کے مطابق پانچ دنوں میں میجموعی طور پر طورخم کے راستے 1ہزار 355 افغان سیٹزن کارڈ کے حامل مہاجرین وطن واپس گئے۔مجموعی طور پر ستمبر 2023 سے اب تک4 لاکھ، 81 ہزار، 285 غیرقانونی تارکین وطن طورخم کےراستے افغانستان گئے۔ گزشتہ روز وفاق اور پنجاب سے 842 افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز اور 318 غیرقانونی مقیم غیرملکی افراد ملک بدری کے لئےخیبرپختونخوا بھجوائے گئے۔ اسلام آباد سے 121 افغان سٹیزن کارڈ ہولڈر 12 غیرقانونی، پنجاب سے 721 افغان سٹیزن کارڈ ہولڈر اور 306 غیر قانونی شامل ہیں۔ خیبرپختونخوا کے دو ٹرانزٹ پوائنٹس سے 6 ہزار 108 اور کوہاٹ جیل سے ایک غیر قانونی تارکین کواپنے وطن بھیجا جا چکا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں